• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ  نے دُنیا کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

ye dunya jhooti ... log looteray . . @_emaccessories

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on


علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وہ ہاتھ میں موبائل فون لیے آنکھیں بند کرکے کچھ سوچ رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ادکار علی ظفر کے مقبول گانے ’چل دل میرے‘ کا ایک سطر لکھا:

یہ دُنیا جھوٹی ، لوگ لُٹیرے

علیزے شاہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’آپ اداکارہ یمنیٰ زیدی سے مشابہت رکھتی ہیں۔‘

ایک اور صارف نے علیزے شاہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ لُٹیرے ہیں اور آپ خوبصورت ہیں۔‘

علیزے شاہ نے صرف 18 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 39 سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔

نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دیے تھے۔

علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

تازہ ترین