• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کسی کی باربی ڈول نہیں، علیزے شاہ

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی باربی ڈول نہیں ہیں۔

اکثر سوشل میڈیا پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

not your barbie girl

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on


علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی سیلفی میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ کی قاتلانہ نگاہیں اُن کی سیلفی کو مزید دلکش بنا رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی سیلفی کے کیپشن میں علیزے شاہ نے کسی کو کو مخاطب کیے بغیر لکھا کہ ’میں تمہاری باربی ڈول نہیں ہوں۔‘

علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں رُوٹھے ہوئے انداز والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جسے دیکھ صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ کسی سے ناراض ہیں۔

اس سے قبل علیزے شاہ نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے مقبول گانے ’چل دل میرے‘ کا ایک سطر لکھا تھا کہ ’یہ دُنیا جھوٹی، لوگ لُٹیرے۔‘

View this post on Instagram

ye dunya jhooti ... log looteray . . @_emaccessories

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔

نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دیے تھے۔

تازہ ترین