فرانس میں چاقو زنی کا واقعہ، سعودی عرب و ترکی کا اظہارِ مذمت

October 29, 2020

سعودی عرب اور ترکی نے فرانس میں ہونے والے چاقوزنی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب انتہاپسندی کے ایسے تمام واقعات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتہاپسندی کی کسی مذہب میں کوئی گنجائش نہیں، نفرت، تشدد اور انتہاپسندی پھیلانے والے واقعات سے سب کو بچنا چاہیے۔

ادھر ترک وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی شہر نیس میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترکی دہشت گرد حملوں کے خلاف فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک اور واقعے میں چاقو سے لوگوں کو دھمکانے والے کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔