چھری کے وار سے نوجوان ہلاک

October 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن سیکٹر اے تھری رانگڑ محلہ نزدصفہ مدرسہ کے قریب 23 سالہ نصراللہ کی لاش ملی ،پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق ملزم شریف اللہ نے تیز دھار آلے کے وار کرکے مقتول کو قتل کیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے