میٹرک کے ضمنی امتحان 7نومبر سے امیدواروں کو رول نمبر جاری

October 30, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک کے ضمنی امتحان کےلئے رول نمبر بارے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہاگیا ہے کہ امتحان 7نومبر سے شروع ہوگاجس کےلئے تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کردی گئیں ہیں ،جن امیدواروں کو رول نمبر سلپس دو نومبر تک موصول نہ ہوں وہ فیس ووچر دکھا کرڈپٹی کنٹرولر امتحانات سے رول نمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں، تمام میدوار اپنی ایک تصویر لیکر امتحانی سنٹر میں جائیں گے۔