جنت مرزا Jannat Mirza کی نظر میں ’فریب‘ کیا ہے؟

October 30, 2020

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ اُن کی نظر میں فریب کیا ہے۔

معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہوں نے ہلکے سبز رنگ کی شرٹ اور جینز پہنی ہوئی ہے اور ساتھ ہی سر پر ٹوپا بھی لگایا ہوا ہے، اُن تصویروں میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’فریب ہیں یہ مٹھاس لہجے۔‘

جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 16 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں، وہ اکثر کسی نہ کسی حوالے سے اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نےانسٹاگرام پر ایک مداح کے سوال کہ آپ پاکستان کب واپس آئیں گی ، کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ دس دن بعد پاکستان آجائیں گی۔‘

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اُن سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متعلق سوال کیا تو جنت مرزا نے کہا کہ ’ہم پر فرض ہے کہ ہم فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں کیونکہ ہمارے لیے حضرت محمدﷺ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔‘

واضح رہے کہ جاپان میں مقیم جنت مرزا پاکستان کی نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔