کیا بھارتی میڈیا کو دیکھ کر قومی بیانیہ بنےگا؟ احسن اقبال

October 31, 2020

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم اپنا قومی بیانیہ بھارتی میڈیا کو دیکھ کر طے کریں گے؟

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو واپس کرنا پاکستان کی طرف سے ذمہ داری کا ثبوت تھا، لیکن اسے ایک نہیں دو چار پیالی چائے پلا کر واپس کرنا چاہیے تھا، اس کی رہائی ریاست کا نہیں وزیراعظم کا ذاتی فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے اس وقت گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں کوئی غدار نہیں، اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔