سرکاری سطح پر ہرسال ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا، عثمان بزدار

November 03, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ہر سال ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب کو جان لینا چاہیے کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی عائد کی جائے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہرسال سرکاری سطح پر ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا، اس کے علاوہ بین الاقوامی علماء و مشائخ کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔