• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں، پرویز محمود

 نیو کاسل (پ ر) کشمیری کمیونٹی رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسلمان تمام آلام و مصائب برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضور نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے، انہوں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو اذیت دے رہے ہیں اور فرانس کے صدر اس کارروائی میں براہ راست ملوث ہیں۔انہوں نے دنیا بھر کے مسلم ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ فرانسیسی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس گستاخ ملک کے سفیروں کو ملک بدر کرکے تجارت اور دیگر جملہ معاشی، معاشرتی اور سفارتی سطح قطع تعلق کریں۔ 
تازہ ترین