ناروا سلوک پر ہٹائے گئے اسسٹنٹ کمشنر کو دوبارہ تعینات کردیا گیا

November 05, 2020

حکومت پنجاب نے بورے والا میں نجی اسکول کے گارڈ سے ناروا سلوک کی بناء پر ہٹائے گئے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو ایک ماہ بعد اے سی دیپال پور لگا دیا۔

رانا اورنگزیب کو نجی اسکول کی چیکنگ کے دوران گارڈ سے ناروا سلوک پر ہٹایا گیا تھا۔

رانا اورنگزیب کی اسکول گارڈ سے بدسلوکی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر کی جانے والی انکوائری کا نتیجہ سامنے نہ آیا ہے۔