مریم نواز کا 7 نومبر کو گلگت جانے کا پروگرام ملتوی

November 07, 2020


مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا 7 نومبر کو گلگت بلتستان جانے کا پروگرام ملتوی ہوگیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کے دورہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آئی ہے۔

مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کادورہ روڈ بلاک ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا جبکہ مریم نواز کو اسکردو سے بائی روڈ گلگت تک سفر کرنا تھا۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز بذریعہ جہاز آج واپس اسلام آباد جائیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کو 7 نومبر کو بلتستان ڈویژن سے گلگت روانہ ہونا تھا۔