• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان صوبہ بنانے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلے گا، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر وعدے کی طرح گلگت بلتستان صوبہ بنانے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلے گا، گلگت بلتستان کو صوبہ نواز شریف بنائے گا۔

گانچھے میں جلسہ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چور گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہيں، ہمارے 9 امیدواروں کو توڑ کر یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن جیت جائیں گے لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو یہ نہیں توڑ سکتے۔


مریم نواز نے کہا کہ عوام ووٹ دیتے ہیں اس کی حفاظت کا بھی خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تھوڑا سا بھی دباؤ برداشت نہیں کرسکتے وہ آپ کی خدمت کیا کریں گے۔

تازہ ترین