مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے گلگت بلتستان کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مریم نواز 6 نومبر کو اسلام آباد سے بذریعہ طیارہ گلگت جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے 5 نومبر کو اسلام آباد روانہ ہوں گی جس کے بعد وہ 6 نومبر کو اسلام آباد سے بذریعہ طیارہ گلگت جائیں گی اور 6 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز 6 سے 11 نومبر تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی جن میں گلگت بلتستان کے اضلاع میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔
ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز گلگت بلتستان میں پارٹی اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گی جبکہ ن لیگ کا 20 رکنی سینئر قیادت کا وفد بھی مریم نواز کے ہمراہ ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز 12 نومبر کو لاہور واپس پہنچیں گی۔