کراچی: سفاری پارک فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار

November 10, 2020


کراچی میں مین یونیورسٹی روڈ کو ابو الحسن اصفہانی روڈ سے ملانے والا سفاری پارک فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

سفاری پارک فلائی اوور کا روڈ بھی ایک جگہ سےبیٹھ گیا ہے،روڈ وسط سے بیٹھ جانے اور مرمت نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ابولحسن اصفہانی روڈ اور مین یونیورسٹی روڈ کو ملانے کی وجہ سے اس فلائی اوور پر زیادہ تر ٹریفک کا رش رہتا ہے جسے گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔