شہباز اور حمزہ کو عمران اذیت دےرہے ہیں، مریم اورنگزیب

November 11, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کر گرفتار کیا ہوا ہے‘ شہباز اور حمزہ کو عمران اذیت دے رہے ہیں‘ شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی تو جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پر ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی‘ شہباز شریف کو بند کر کے آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک اور عوام کو روزگار نہیں ملا۔