واٹس ایپ پر پیغامات غائب کرنے والا فیچر متعارف

November 12, 2020

اس تیز رفتار دور میں جہاں نت نئی اور حیران کن چیزیں دریافت ہورہی ہیں، اس کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھی نئی نئی فیچرز متعارف کروائےجارہے ہیں ۔حال ہی میںواٹس ایپ میں پیغامات غائب کرنے کا نیا آپشن متعارف کروایا گیا ہے ،جس کےتحت پیغام بھیجنے اور اسے موصول کرنے والے صارفین کی چیٹ ہسٹری سے پیغامات خود بہ خودسات دن بعد ختم ہو جائیں گے۔پوری دنیا میں میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداددوارب سے زیادہ ہے ۔

اس نئے آپشن کے ذریعے پیغامات کو پرائیوٹ یعنی خفیہ رکھنے میں مدد ملے گی ۔ اس آپشن کے تحت پیغام موصول کرنے والے صارفین (اگر وہ خود بخود ڈیلیٹ ہونے والے میسجز کو محفوظ رکھنا چاہیں) ایسے پیغامات کےا سکرین شاٹ لے سکیں گے اور کسی بھی پیغام، تصویر یا ویڈیو کو آگے بھی بھیج سکیں گے۔

یہ آپشن واٹس ایپ صارفین کے لیے رواں ماہ کے اواخر میں متعارف کروا دیا جائے گا۔اپریل 2019 ءمیں فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر مختلف تبدیلیاں لانے کا اعادہ کیا تھا ،جس کے تحت صارفین کو مزید پرائیویسی میسر آ سکے گی۔ان مجوزہ تجاویز میں سے ایک یہ بھی تھی کہ صارفین دائمی انداز میں مواد کیسے شیئر کر یںگے اور ان میں پیغامات کا غائب ہونا بھی شامل تھا۔کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کو ضم کرنے کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔