کی بورڈ میں مکمل کمپیوٹر پیش

November 12, 2020

اس ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید چیزیں تیار کی جارہی ہیں ۔اس ضمن میں بر طانوی کمپنی نے ایک ایسا کمپیوٹر تیار کیا ہے جو مکمل طور پر کی بورڈ کے اندر سمایا ہوا ہے ۔ کمپنی کے مطابق اس نئی کمپیوٹر کی کم سے کم قیمت70 ڈالر سے 100 ڈالر تک ہے ۔تقریبا ًپاکستانی 12,000سے 16,000 روپے تک رکھی گئی ہے ۔قیمت کا تعلق اس کے ساتھ موجود اضافی سہولیات اور ساما ن پر ہے ۔اس کمپیو ٹر کو کمپنی نے ’’پائی 4000‘‘کا نام دیا ہے ۔اس میں 1.8 گیگا ہرٹز والا کواڈ کور ’’کورٹیکس اے 72 ‘‘ مائیکرو پروسیسر لگا یا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے یہ کمپیوٹر نہ صرف دوسرے کمپیوٹرزکے مقابلے میں تیز رفتار ہوگیا ہے بلکہ زیادہ گرم بھی نہیں ہوتا۔پچھلے ماڈل کی طرح موجودہ ماڈل میں بھی ایک عدد مائیکرو ایس ڈی سلاٹ موجود ہے ،جس میں آپریٹنگ سسٹم والی یو ایس بی ہارڈ ڈسک لگائی جاسکتی ہے اور اسی میں تمام ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔یو ایس بی پورٹس کے ذریعے ’’پائی 400‘‘ کو 2 کمپیوٹر مانیٹرز اور ایک ماؤس سے بھی جوڑا جاسکتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ4000 ریزولیوشن اور 60 فریم فی سیکنڈ فریم ریٹ والے دومانیٹرز کو ایک ساتھ سپورٹ کرسکتا ہے۔انٹرنیٹ کنکشن کےلیے اس میں 2.4 اور 5.0 میگاہرٹز کا وائی فائی ایڈاپٹر بلٹ اِن ہے جب کہ قریبی آلات سے مربوط ہونے کےلیے بلیو ٹوتھ کی سہولت بھی موجود ہے۔

یو ایس بی 3.0 اسٹینڈرڈ والی دو پورٹس ہیں جب کہ یو ایس بی 2.0 اسٹینڈرڈ کی ایک پورٹ کے ساتھ ساتھ اس میں دو عدد ایچ ڈی ایم آئی پورٹس موجود ہیں جن کے ذریعے دو مانیٹرز منسلک کیے جاسکتے ہیں۔پائی 400 عام کی بورڈ سے تھوڑا سا بڑا ہے۔یہ 11.3 انچ لمبا، 4.8 انچ چوڑا اور صرف 0.9 انچ موٹا ہے۔کمپنی اس پر مستقبل میں مزید چیزوں کا اضافہ کرے گی ۔