راولپنڈی: فلم شولے کی یاد تازہ، نوجوان شادی نہ ہونے پر خودکشی کیلئے چھت پر چڑھ گیا

November 12, 2020

راولپنڈی میں نوجوان نے مشہورِ زمانہ بھارتی فلم شولے میں لیجنڈی اداکار دھرمیندر کے ایک سین کی یاد تازہ کردی۔

پسند کی شادی نہ ہونے پر راولپنڈی کا نوجوان خودکشی کے لیے اونچی عمارت پر چڑھ گیا۔

اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اس سے قبل لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو پولیس کے حوالے کیا تھا، لیکن لڑکا فرار ہو کر عمارت پر چڑھ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر نوجوان کو قابو کر لیا اور طبی معائنے کے بعد دوبارہ پولیس کے حوالے کردیا۔