جی بی میں دھاندلی پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

November 13, 2020


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے گلگت بلتستان میں دھاندلی پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے گلگت بلتستان میں دھاندلی پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن فوری دھاندلی رکوائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جی بی انتخابات میں1 ہزار سے زیادہ جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہونا دھاندلی کا ثبوت ہے، گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ دیامر 2 سے ووٹ چوری کا ایک اور نتیجہ آگیا ہے، سرکاری ملازمین کی تعداد 700 ہے،1791 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کیے گئے، یہ ہوتی ہے دھاندلی اور ووٹ چوری، پانچوں امیدوارں کا مشترکہ الیکشن کمیشن جانا دھاندلی کا ثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب نے سوالات اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ ان جعلی پوسٹل بیلٹس کی بنیاد پر کامیابی کے سروے جاری ہو رہے تھے؟ جعلی حکمران قومی مفادات کو اپنی گندی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔