لاہور، کم عمر بچیوں کو اغواء کرنے والا گروہ گرفتار

November 13, 2020

لاہور میں پولیس نے کم عمر بچیوں کے اغواء اور خریدنے کے دھندے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں خاتون اور دو افراد شامل ہیں جبکہ ملزمان بچیوں کو اغواء کرکے سندھ لے جاتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ نواں کوٹ میں 13سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا، گروہ کے قبضے سے بچی کو بازیاب کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔