کبیروالا میں لڑکیوں سے زیادتی اور پھر ان کی قابلِ اعتراض وڈیو بناکر انھیں بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔
ملزمان لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرتے، ان کی زیادتی کی ویڈیو بناتے اور پھر انھیں بلیک میل کرتے تھے۔
پولیس نے ایک لڑکی کی وڈیو سامنے آنے پر کارروائی کی اور گروہ کا پتہ لگایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
لڑکی کے والدین کے مقدمہ درج کروانے سے انکار پر تھانہ سٹی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔