‎ شہباز شریف کو گرفتار کرکے گلگت بلتستان کا الیکشن چُرایا گیا، مریم اورنگزیب

November 16, 2020


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎ شہباز شریف کو گرفتار کر کے گلگت بلتستان کا الیکشن چُرایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بکتربند میں اسپتال لانےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو شدید کمر درد کے باوجود بکتر بند میں اسپتال لایا گیا۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان کی طاقت صرف شہباز شریف کو بکتربند میں لانے پر چلتی ہے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے، بے بس عمران خان کا بس صرف شہبازشریف کو تکلیف پہنچانے پر چلتا ہے۔