پی ایس ایل فائنل سال کا سب سے بڑا فائنل ہے، سمیع اسلم

November 17, 2020

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے کہا ہے کہ آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل سال کا سب سے بڑا فائنل ہوگا۔

انہوں نے پی ایس ایل فائیو کے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے فائنل پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچیں اور ان کی نیک خواہشات ان دونوں ٹیمیوں کے ساتھ ہیں۔

سمیع اسلم کہتے ہیں کہ آج پی ایس ایل فائیو کا فائنل اس سال کا سب سے بڑا فائنل ہوگا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی رونق ہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز فائنل میں ہیں۔

سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کو خصوصی طور پر سپورٹ کروں گا۔

آخر میں انھوں نے ’گڈ لک لاہور قلندرز‘ بھی کہا۔