• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل: شعیب، یوسف قلندرز کے حامی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے فائنل میں شعیب اختر اور محمد یوسف لاہور کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل 5 کے فائنل میں مدِ مقابل ہیں۔ 

فائنل کے لیے جہاں ٹیمیں پر جوش ہیں وہیں ان کے سپورٹرز بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ 

ایسے میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور رنز مشین محمد یوسف نے بھی لاہور قلندرز کے لیے اپنی سپورٹ ظاہر کردی۔ 

شعیب اختر نے لاہور قلندرز کی منیجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس منیجمنٹ کو سراہنا چاہیے جو ڈٹے رہے۔ 

شعیب اختر نے کہا کہ فائنل میں لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اہم کردار ادا کریں گے۔ 

اسپیڈ اسٹار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بھی ٹیم جیتے، بس فائنل دلچسپ ہونا چاہیے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں رہتے ہیں اور لاہور کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ 

سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ جو ٹیمیں دلیرانہ فیصلے کرتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں۔

انھوں نے تجویز دی کہ دونوں ٹیمیں لیگ اسپنرز کو میچ میں موقع دیں۔

تازہ ترین