ایک تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا

November 19, 2020

ملک میں گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد آج فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر 96 ہزار 622 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 859 ڈالر فی اونس ہے۔