لنکا پریمیئر لیگ میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ

November 21, 2020

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اینٹی کرپشن یونٹ مل کر ایل پی ایل کو مانیٹر کرے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق ایل پی ایل کے دوران کھلاڑی یا آفیشلز میچ فکسنگ کی آفر ہونے کی صورت میں فوراً اینٹی کرپشن منیجر کو اطلاع دینے کے پابند ہوں گے۔


سری لنکا کرکٹ اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ 24 گھنٹے ہاٹ لائن پر دستیاب ہوں گے۔

بورڈ حکام کے مطابق سری لنکن اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹس کے آفیشلز تمام میچز کی نگرانی کریں گے۔

حکام کے مطابق ایل پی ایل کے دوران وینیوز اور ہوٹل پر ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔