• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع اسلم کا پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ

قومی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سمیع اسلم جو دورۂ نیوزی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 35 کھلاڑیوں میں نام نہ آنے پر مایوس ہوگئے ہیں، اگلے 10 روز میں امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سمیع اسلم نے امریکا کے سفر اور رہائش سے متعلق ضروری کارروائی مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم نے امریکا شفٹ ہونے کا پلان بنالیا ہے، وہ وہاں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، انہوں نے ویزا سمیت رہائشی عمل بھی مکمل کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق سمیع اسلم مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہوں گے، پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کے علاوہ بھی دیگر کئی ممالک کے کرکٹرز نے امریکا کی جانب سے کھیلنے کا عمل شروع کررکھا ہے۔

سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس ہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ سے پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں۔

سمیع اسلم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی وہ رواں سیزن میں بلوچستان کی ٹیم میں شامل تھے۔

سمیع اسلم کا امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، وہ 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے، اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

تازہ ترین