اردو ہندکو کے معروف ادیب ٗ شاعر شین شوکت دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

November 23, 2020

پشاور ( وقائع نگار )اردو ہندکو کے معروف ادیب ٗ شاعر و کالم نگار پاکستان رائٹرز گلڈ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شین شوکت دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔مرحوم کے اچانک انتقال سے صوبہ کے صحافتی اور قلمی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی۔ ملک کے طول و عرض سے قلم کاروں نے ان کی وفات پر تعزیت کی ہے اور ان کے انتقال کو ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیا ۔ مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ واقع واپڈا ٹائون تاروجبہ میں سیکٹر D، نزد بلال مسجد سے اٹھا یا گیا اور بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، شاعروں اور ادیبوں سمیت اہم سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وہ شہباز علی اور شہساز علی کے والد تھے۔ مرحوم اردو کے بہترین شاعر تھے۔