جی بی اے2 گلگت2 کےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج پر پیپلز پارٹی کا احتجاج

November 23, 2020

فائل فوٹو

گلگت بلتستان اے 2 گلگت 2 کےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی وقاص احمد کے مطابق مظاہرین نے گلگت بلتستان اے 2 گلگت 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے، احتجاج کے دورانمظاہرین نے ایک سرکاری دفتر اور 4 سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی ہے۔

ڈی آئی جی وقاص احمد کے مطابق شر پسندی میں 20 سے 25 افراد ملوث ہیں جن کی جانب سے ریور ویو روڈ اور مختلف مقامات پر پولیس کے مابین جھڑپیں بھی کی گئی ہیں جبکہ کشیدہ صورتحال کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرحلقہ 2 سےدھاندلی کےثبوت خود غائب کر رہے ہیں، فرانزک نتائج آنے تک حلقہ دو کا رزلٹ جاری نہیں ہوگا۔

سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، پی ٹی آئی کے ایک کارکن کا کردار ادا کر رہےہیں، چیف الیکشن کمشنر کے رویئے سے گلگت بلتستان میں نقصِ امن کاخدشہ ہے۔


واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ایک اور حلقہ جی بی اے21 غذر 3 کے تمام 52 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی آج دوبارہ کی جا رہی ہے۔