• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے21 غذر 3 کے تمام 52 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی آج دوبارہ کی جا رہی ہے۔

ریٹرننگ افسر جی بی اے 21 غذر 3 عارف حسین کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد ایوب شاہ کی درخواست پر پورے حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جارہی ہے۔

ریٹرننگ افسر عارف حسین کے مطابق گنتی مکمل ہونے میں ایک سے دو دن لگتےسکتے ہیں جبکہ اب تک کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام محمد 4908 ووٹ لے کر آگے ہیں اور پیپلزپارٹی کے محمد ایوب 4 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔


ریٹرننگ افسر عارف حسین کے مطابق جی بی اے 21 غذر 3 میں آزاد امیدوار حفیظ الرحمان کو 3185 ووٹ ملے تھے۔

قومی خبریں سے مزید