پی ڈی ایم جلسے عوام کی جان اور روزگار کے لیے خطرہ ہیں، شبلی فراز

November 23, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم کے رہنما شہر شہر پھر رہے ہیں، ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کیلئے خطرہ ہیں۔

اپنے ایک بیان میںشبلی فراز نے کہا کہ سیاسی مفاد پرستوں کو اس کی کوئی پرواہ اور احساس نہیں ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جی بی میں شکست اور پشاور میں ناکام جلسے کے بعد انہیں اپنی اخلاقی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کل پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابل دید تھی۔