جھنڈا لگانے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم، 4 زخمی

November 24, 2020

کراچی ( آن لائن ) زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ سیکٹر 48 /A میں جھنڈا لگانے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے دوران ڈنڈوں، لاتوں گھونسوں اور پتھروں کا استعمال کیا گیا، جھگڑے کے دوران ایک سیاسی جماعت کے 4 کارکن 38 سالہ فہیم الدین ، 31 سالہ عابد ، 40 سالہ مقبول اور 28 سالہ محمد جاوید شدید زخمی ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔