فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کو خاتون اول بریجیٹ میکرون نے ہنوئی میں مئی سن 2025 میں طیارے میں تھپڑ اس لیے مارا تھا کہ صدر میکرون نوجوان ایرانی اداکارہ گل شفتے فرحانی کے ساتھ غیرمناسب پیغامات کے تبادلے کرتے پائے گئے تھے۔
یہ دعویٰ ایک نئی کتاب میں کیا گیا ہے، اڑتالیس برس کے میکروں کا 42 برس کی گل شفتے فرحانی سے کئی ماہ تک تعلق قائم رہنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
بریجیٹ میکرون فرانس کے صدر میکرون کی استانی تھیں جن سے بعد میں ایمانویل میکرون نے شادی کرلی تھی۔
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر میکرون نے ایک میسج میں ایرانی اداکارہ کو کہا تھا کہ وہ بہت خوبصورت نظر آتی ہے۔
خاتون اول کی دوست نے مصنفہ کو بتایا کہ بریجیٹ کو میکرون اور گل شفتے کے درمیان پیغامات کے تبادلے سے زیادہ دکھ اس بات کا تھا کہ انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ آہستہ آہستہ مٹائی جارہی ہیں۔
خاتون اول کے نمائندہ نے مصنفہ کے دعویٰ کی تردید کی ہے اور کہا کہ بریجیٹ اپنے شوہر کا ٹیلیفون چیک نہیں کرتیں۔ ایرانی اداکارہ نے بھی صدر میکرون سے تعلق کی تردید کی ہے۔