گلشن مزدور، مسلح ملزمان کمپنی میں لوٹ مار کے بعد فرار

November 24, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سعید آباد گلشن مزدور میں واقع کمپنی میں ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے،فیکٹری ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، 15 سے زائد ملزمان اسلحے کے زور پر فیکٹری میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد ورکرز سے 23 موبائل فون اور کیش لوٹا، ملزمان فیکٹری میں موجود قیمتی تار بمعہ ٹرک کے ہمراہ لے گئے۔