پیڈیاٹرک کانفرنس کاکوئٹہ میں انعقاد باعث اعزازہے، پی پی اے

November 24, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پی پی اے کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر، صوبائی صدر ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو ، الیکٹ صدر ڈاکٹر محمد طاہر زہری ، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر رخسانہ حبیب ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال سرپرہ اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر رضوانہ ترین نے کہا ہے کہ جمعہ 27 نومبر سے اتوار 29 نومبر تک 25 ویں بائی انییل پیڈیاٹرک کانفرنس کا کوئٹہ میں انعقاد ہمارے لئے اعزازہے ، گزشتہ دو ماہ سے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں کانفرنس کی کامیابی اور تمام انتطامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز بھی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں اطفال کے علاج معالجے کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے طویل غور و خوص کیا گیا،انسٹیٹیوٹ کے قیام سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو صوبے سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،اجلاس میں بلوچستان کے تمام ڈاکٹروں سے پیڈیاٹرک کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ۔