موسم مزید سرد ‘ گاجر کے حلوے کی مانگ میں اضافہ

November 24, 2020

پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم مزید ٹھندا ہونے کے بعد گاجر کے حلوے کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ شہری بڑی تعداد میں گاجر کا حلوہ خریدنے کیلئے دکانوں کا رخ کرنے لگے شہر کے مختلف بازاروں میں جگہ جگہ گاجر کا حلوہ فروخت کرنے کیلئے سجایا گیا ہے شہر ی گرم خوراک کو ترجیح دینے لگے اور سردیوں کی خاص سوغات گاجر کا حلوہ بھی دکانوں میں فروخت کرنے کیلئے موجود ہے۔