کنویں میں گرنے والے بچے کو بندریا نے کیسے باہر نکالا؟

November 24, 2020


انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ بندر کا بچہ گہرے کنویں میں گرا تو اُسے بندریا نے ریسکیو کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر کا چھوٹا بچہ کنویں میں گر گیا تھا جسے بچانے کے لیے اُس کی ماں پہنچی۔ماں نے جب پانی بھرے کنویں میں اپنے بچے کو دیکھا تو چند ہی لمحوں میں اُسے نکالنے کا فیصلہ کیا اور پھر اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندریا اپنا ایک پیر پھنسا کر کنویں میں لٹک گئی جس کے بعد بچہ ہاتھ پکڑ کر اُس کی پیٹ پر آگیا۔

ماں نے تیزی کے ساتھ دیوار کو پکڑنے کی کوشش کی تو اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُس نے تھوڑا انتظار کیا اور پھر اگلے ہی لمحے تیزی سے دیوار پکڑ کر کنویں سے باہر آگئی۔