کنفرم آرڈر نہ ہو تو ایل این جی لاکر کیا کریں گے، ندیم بابر

November 25, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا ہے کہ کنفرم آرڈر نہ ہو تو ایل این جی لاکر کیا کریں گے؟ فالتو ایل این جی لے کر، کیا ہوا میں چھوڑیں۔

اپنے ایک بیان میںندیم بابر نے کہا کہ 1150 روپے میں خرید کر ایل این جی 150 روپے میں نہیں بیچ سکتے۔

انہوںنے کہا کہ دو ٹرمینل سارا سال نہیں چلتے، لیکن 170 ڈالر دینا پڑتےہیں۔

ندیم بابر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک ایل این جی کے اسپاٹ ٹینڈر کے ذریعے 35 کارگو منگوائے، دسمبر کے لیے بھی 20 فیصد سستی ایل این جی کے معاہدے کیے ہیں۔