جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے دفتر کی عمارت کے گیٹ سے کار ٹکرا گئی، ڈرائیور گرفتار

November 26, 2020

برلن (اے پی پی)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے دفتر کی عمارت کے داخلی دروازے سے ایک کار ٹکرا گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار حراست میں لے لیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کہا کہ بدھ کی صبح جرمن چانسلر اور ریاستی حکومتوں کے سربراہان کے درمیان لاک ڈائون میں توسیع کے حوالے سے وڈیو کانفرنس کے دوران ایک کار جرمن چانسلر کے دفتر کی عمارت کے داخلی گیٹ سے ٹکرا گئی ،ابھی کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی گئی تاہم عمارت کا گیٹ معمولی سا ٹیڑھا ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو چانسلر دفتر کے سامنے سے ہی حراست میں لے لیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق چانسلر دفتر کے گیٹ سے ٹکرانے والی اس کار پر دو نعرے بھی درج تھے۔ گاڑی کے ایک جانب لکھا تھا، ’’ آپ بچوں اور معمر افراد کے قاتل ہیں‘‘ اور دوسری جانب یہ تحریر ’’عالمگیریت کی پالیسیاں روکی جائیں۔