کالڈرڈیل اور ہڈرزفیلڈ، این ایچ ایس ٹرسٹ میں کورونا مریضوں میں اضافہ

November 26, 2020

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ)کالڈرڈیل اینڈ ہڈرزفیلڈ این ایچ ایس ٹرسٹ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جس میں کیلڈرڈیل کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں کیلڈرڈیل اور ہڈرزفیلڈ این ایچ ایس ٹرسٹ نے کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس کے مطابق اس وقت کیلڈرڈیل کے جنرل اسپتال اور ھڈرزفیلڈ کے رائل انفرمری میں 122 کورونا وائرس ؕکے مریض داخل ہیں جن کے کوویڈ 19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، جن میں سے16 کی انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں نگرانی کی جارہی ہے۔واضح رہے دونوں شہروں کی مشترکہ این ایس سروس ہے جو کلڈرڈیل اینڈ ہڈرزفیلڈ این ایچ ایس ٹرسٹ کے زیراہتمام چل رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے ، 281 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے جن کی دیکھ دیکھ بھال ٹرسٹ کے انہتائی نگہداشت کی وارڈ میں ہو رہی تھی اور ان کے کوویڈ ۔19 کیلئے مثبت ٹیسٹ آئے تھے ، ٹرسٹ کے میڈیکل ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ڈیوڈ بیرکن ہیڈ نے کہا یہ تمام خاندان کے لئے مشکل وقت ہے اور ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔