پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں اسناد کی تصدیق نہ ہونےپرایک امیدوار دستبردار

November 26, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب بار کونسل کے انتخابات، اسناد کی تصدیق نہ ہونے پر چھ امیدوار ریٹرننگ آفیسر کے سامنےپیش ہوئے ، فیصل آباد سےامیدوارمظہر اقبال الیکشن سے دستبردار ہو گئے ،ریٹرننگ آفیسر ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے دیگرپانچ امیدواروں کی اہلیت کو ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا ۔