ضلعی انتظامیہ کی پُھرتیاںن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

November 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر بلال بٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز تھے، اجلاس میں شاہد مختار لودھی، منیر اختر لنگاہ، عابد باکسر، محسن بٹ، راؤ ابرار علی، زاہد حسین، ظفر قادری ایڈووکیٹ، میاں رزاق، یوتھ ونگ کے عبد الرحمن فری نے بھی شرکت کی۔ملتان کے کونسلر تسنیم خان، اجمل خضری، اشتیاق شاہ بخاری، سہیل اقبال کی گرفتاری کے بعد ریمانڈ پر لئے جانے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ملتان کے سینئر لیگی رہنماؤں کو موبائل فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہدیگر پی ڈی ایم رہنمائوں کی گرفتاریاں بھی قابل مذمت ہیں۔