کولن ڈی گرینڈ ہوم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

November 27, 2020

کرائسٹ چرچ (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈہوم انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کیویز کو اسپنر اعجاز پٹیل خدمات بھی افتتاحی میچ کیلئے حاصل نہیں ہونگی۔ سلیکٹرز نے بطور متبادل آل راؤنڈر ڈیرل مچل اور مچل سینٹنر کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔