بختاور بھٹو کی منگنی تقریباً گھر والوں تک محدود ہوگئی ہے، شہلا رضا

November 27, 2020


پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شہلارضا کا کہنا ہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہوگئی ہے۔

شہلارضا نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں آج شام بلاول ہاؤس میں ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگنی میں پی پی چیئرمین، بختاور بھٹو کے چھوٹے بھائی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہلارضا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت کافی خراب تھی، اب بہتر ہے، ممکن ہے آصف زرداری کچھ دیر کے لیے بختاورکی منگنی میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گی۔

اُن کا بختاور بھٹو زرداری سے متعلق کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری کو سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، گھریلو معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تقریب آج بلاول ہاؤس میں منعقد ہوگی۔