پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کرسکیں گے، بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی، کورونا وائرس کی وبا کے باعث بلاول ہاؤس میں تقریب کی سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں۔
بلاول بھٹو کورونا وائرس کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے لئے شرکت کریں گے، جبکہ بلاول ہاؤس کے اسٹاف کے تین ارکان میں بھی کو رونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے۔