• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحت کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر وضاحت پیش کی۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نا ہی میں اس ویڈیو میں ہوں اور نا ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے۔


اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے دعوت نامہ پر 27 تاریخ واضح طور پر درج ہے۔


انہوں نے کہا کہ ویڈیو پر غور کریں تو ہمارے خاندان کا کوئی فرد اس میں نہیں ہے۔

تازہ ترین