• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری بختاور کی منگنی میں کچھ دیر کیلئے شرکت کریں گے


نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کرنے آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، کل بروز جمعہ کو بلاول ہاؤس میں منعقدہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں آصف علی زرداری کچھ دیر کے لیے شریک ہوں گے۔

بختاور بھٹو زرداری کے چھوٹے بھائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تیارں زور و شور سے جاری ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب جمعہ 27 نومبر کی شام بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔

تازہ ترین