فنٹاسٹک بیٹس میں جانی ڈیپ کی جگہ میڈ مکسن کو کاسٹ کرلیا گیا

November 27, 2020

ہالی ووڈ فلم سیریز ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم میں جانی ڈیپ کا کردار اب میڈز میکلسین (Mads Mikkelsen) ادا کریں گے۔

جانی ڈیپ کو سابق بیوی پر تشدد ثابت ہونے پررواں ماہ ہی فلم سے الگ کردیا گیا تھا۔

فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نےتصدیق کی ہے کہ ڈینش نژاد اداکار میڈز میکلسین ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی آنے والی فلم میں گیلرٹ گرنڈیلولڈ (Gellert Grindelwald) کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے، تاہم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم جولائی 2022ء میں ریلیز ہونا ہے۔