پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے 4544 ملازمین کو برطرف کردیا، ترجمان

November 27, 2020

پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے 4544 ملازمین کو نوکریوں سے بر طرف کردیا۔

ترجمان پاکستان اسٹیل ملز کا کہنا ہے کہ پے گروپ 2، 3، 4 اور جے اوز کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ منیجر اور ڈویژنل منیجر کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔

اسٹیل ملز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی ای، ڈی جی ایم، منیجرز بھی نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان اسٹیل ملز کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کردیئے ہیں۔

اسٹیل مل کے اسکول و کالج کے اسٹاف کو برطرف نہیں کیا گیا اور ڈپارٹمنٹس کے کارپوریٹ سیکریٹز کو بھی برطرف نہیں کیا گیا۔