ماہی گیروں کی درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر سےجواب طلب

November 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گہرے سمندر میں مچھلیوں کو پکڑنے سے متعلق مقامی ماہی گیروں کی درخواست پر وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے سے جواب طلب کر لیا ۔ درخواست گزار کے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ غیر ملکی جہازوں کو لائسنس دے کر مقامی انڈسٹری تباہ کی جا رہی ہے غیر ملکی جہاز گہرے سمندر سے ساری مچھلیاں نکال کر لے جاتے ہیں ۔جمعہ کو دوران سماعت میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمیت دیگر حکام نے بتایا کہ غیر ملکی جہازوں کو لائسنس دینے سے متعلق پالیسی بنائی جا رہی ہے مجوزہ سمری چیف سیکرٹری سندھ اور بلوچستان کو ارسال کردی گئی ہے نئی قانون سازی کے لیے مقامی ماہر گیروں کے مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔